سٹاک ہولم (نامہ نگار)پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری عام ہڑتال ، راولا کوٹ میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی اور ریاست جموں کشمیر میں ریاستی جبر کے خلاف احتجاج کے خلاف آج سٹاک ہولم میں مظاہرہ ہو گا۔
اس مظاہرے کا اہتمام سویڈن میں مقیم جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی جانب سے کیا گیاہے۔ مظاہرہ دو بجے دوپہر ،پاکستانی سفارت خانے، 65 کارلا ویگن ،کے سامنے ہو گا۔ مظاہرے کے مرکزی منتظم ،عمر حیات نے لوگوں سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ عمر حیات جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان ہیں۔