روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

غزہ کے خبیث بچے!

غزہ کے خبیث بچے!

خالد جمعہ

او غزہ کے خبیث بچو!
میری کھڑکی کے باہر
مسلسل شور مچانے والے خبیثو!
                     چیخنے چلانے والے خبیثو!

ہر صبح
غل غپاڑے سے میری نیند اڑانے والے شیطانو!
میری بالکونی میں رکھے گملے سے
                                      آخری پھول چرانے والے شیطانو!

لوٹ آو!
لوٹ آو!
جتنا شور مچانا چاہو،مچاو
سارے گملے توڑ ڈالو
سارے پھول چرا بھاگو
مگر
لوٹ آو!
لوٹ آو!

(خالد جمعہ فلسطین کے معروف شاعر ہیں۔ ترجمہ: فاروق سلہریا)

Khalid Jumma
ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں