روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

لاشیں لاپتہ، لاش وصولی کیلئے ورثا سے بیٹے کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

لاشیں لاپتہ، لاش وصولی کیلئے ورثا سے بیٹے کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

راولا کوٹ (نامہ نگار)پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری احتجاج کے دوران،سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں یا تو ورثا ء کو واپس نہیں کی جا رہیں یا ان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے فرد کو دہشت گرد قرار دیں تو ہی لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ہلاک شدگان کے ورثا ء کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آ رہی ہے کہ لاش بارے درست معلومات ہی فراہم نہیں کی جا رہیں۔ کھائگلہ سے تعلق رکھنے والے عثمان صابر ،جو سات اور آٹھ جون کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ شاہزیب کی نماز جنازہ مین شرکت کے لئے پہنچے۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مقامی رہنما شاہزیب اس سے قبل، پانچ جون کی شام اس وقت پولیس کی گولی کا نشانہ بنے جب وہ عمر نزیر کشمیری کے ہمراہ راولا کوٹ آ رہے تھے۔ اس حملے میں عمر نزیر کشمیری زخمی ہوئے تھے۔

ایک مقامی صحافی کو دئیے گئے ویڈیو انٹرویو میں ان کی والدہ اور بھائی نے بتایا کہ انہیں ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ عثمان صابر کی لاش تھانے میں ہے یا سی ایم ایچ میں۔

صحافی عزاز سید نے بھی اپنے ایک ویلاگ میں یہ خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اسی شرط پر لاش وصول کر سکتے ہیں اگر وہ ہلاک ہونے والے فرد کو دہشت گرد قرار دیں ۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں