روزنامہ جدوجہد
خبریں پاکستان بین الاقوامی ادارتی کالم سیاست کھیل تعلیم صحت ٹیکنالوجی ثقافت کاروبار
آزادی اظہار وہی ہے جو مختلف سوچ رکھنے والوں کو حاصل ہو الاربعاء, 29 جولائی 2026

مسعود قمر کے شعری مجموعے کی تقریب رونمائی6ستمبر کو سٹاک ہوم میں ہوگی

مسعود قمر کے شعری مجموعے کی تقریب رونمائی6ستمبر کو سٹاک ہوم میں ہوگی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) معروف شاعر، ادیب، صحافی اور سیاسی کارکن مسعود قمر کی فکری اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری محفل اور ان کے شعری مجموعے ’موت سے خالی ردی کی ٹوکری‘ کی رونمائی 6ستمبر دوپہر2بجے سٹاک ہوم سویڈن میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اس تقریب میں مدیر جدوجہد فاروق سلہریا، سائیں سچا، احمد فقیح، وجاہت مسعود، افضل ساحر، بابر شاہین، انجیلا ہمیش، سمین بلوچ اور باسط میر گفتگو کریں گے۔ منتظمین کی طرف سے سٹاک ہوم میں موجود برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

ماخذ: جدوجہد

تبصرے (0)

تبصرہ کریں

باخبر رہیں

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں