لاہور (جودہد رپورٹ)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ مہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھی صبغت اللہ کے خلاف الزامات واپس لیتے ہوئے،انہیں رہا کیا جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی قائمقام ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا، ازابیل لاسی ، نے منگل کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردیعدالت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماوں کے خلاف مقدمے کی شفافیت اور طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے عدالت کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی کاروائی انصاف کے ساتھ مذاق ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوانین کو انحرافی آوازیں دبانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔